Posts

Showing posts from June, 2025

میں مقبرہ بی بی جیوندی ہوں🌃تحریر ڈاکٹر تنویر مدنی

Image
 میں بی بی جیوندی کا مقبرہ ہوں از: ڈاکٹر تنویر مدنی  06/06/2025ء جمعہ بوقت 12.05PM  سنو!  اوچ والو!  میں بی بی جیوندی کا مقبرہ ہوں۔  کبھی وقت میرے قدموں پر نثار تھا۔ میں عہدِ ماضی کی وہ عظیم علامت ہوں جو روحانی رفعتوں، تہذیبی وقار، اور فنِ تعمیر کی معراج کی جیتی جاگتی گواہی تھی۔ میرے وجود کے گرد جب چاندنی اترتی تھی، تو شبنمی ہوا میرے گنبدوں سے ٹکرا کر گویا کوئی نعتیہ آہنگ چھیڑ دیتی تھی۔ میں وہ مزار ہوں جس کے صحن میں اللہ والوں کے سجدے گونجتے رہے، جہاں عقیدت مند آہستہ قدم رکھتے کہ کہیں میری خاموشی ٹوٹ نہ جائے۔ میرے درودیوار میں عشق کی ٹھنڈی آنچ سلگتی تھی، اور ہر اینٹ عبادت کے آنسوؤں سے دھلی ہوئی تھی۔ میں نے عظیم زائرین کے آنسو جذب کیے ہیں، جو بی بی جیوندی کے حضور ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے، اور دعا مانگتے تو ان کی التجاؤں میں دل لرز جایا کرتا۔ میری نیلی اور فیروزی ٹائلوں میں آسمان کی گہرائی بسی تھی۔ میرا گنبد چاند کی مانند روشن تھا، اور اس پر قرآنی آیات کا نقش دل میں اُترتا تھا۔ صوفی، درویش، اور عاشق جب میرے گرد نظر اٹھا کر دیکھتے تو ان کی سانسیں میری اینٹوں م...