Posts

Showing posts from February, 2026

میڈیا کلب سماجی اور صحافتی خدمات کا مشعل بردار

Image
ٓاحمد پور شرقیہ میڈیا کلب :سماجی اور صحافتی خدمات کا مشعل بردار تحریر: محمد اقبال عباسی  صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے، لیکن یہ ستون اسی وقت مضبوط ہوتا ہے جب مقامی سطح پر کام کرنے والے صحافی ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اگر ہم جنوبی پنجاب کے تاریخی اور تہذیبی شہر احمدپور شرقیہ کی بات کریں، تو وہاں "میڈیا کلب احمدپور شرقیہ" نے صحافت کو محض خبروں کی ترسیل تک محدود نہیں رکھا، بلکہ اسے عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کا ذریعہ بنایا ہے۔احمدپور شرقیہ، جو کہ نوابوں کا شہر ہے اور اپنی تاریخی اہمیت ( صادق گڑھ پیلس اور قلعہ ڈیراور) کی وجہ سے جانا جاتا ہے، اپنے دامن میں بہت سے مسائل بھی سموئے ہوئے ہے۔ ان مسائل کو ایوانِ اقتدار تک پہنچانے میں میڈیا کلب کا کردار کلیدی رہا ہے۔میڈیا کلب احمدپور شرقیہ کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اس نے عام آدمی کی آواز کو دبنے نہیں دیا۔ چاہے وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کی کمی کا معاملہ ہو، شہر میں سیوریج کے دیرینہ مسائل ہوں، یا ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نوحہ، میڈیا کلب کے ممبران نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کی نشاندہی ک...