عظیم حکمران کی عظیم جائیدادیں
عظیم حکمران نواب اف بہاولپور کی عظیم الشان جائیدادیں۔ دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں بہاول ہاؤس اور محلات اج بھی موجود ہیں تحریر و تحقیق شیخ عزیز الرحمن بر صغیر پاک و ہند کی ہندو مسلم ریاستوں میں سابق ریاست مملکت خداداد بہاولپور کو منفرد مقام حاصل تھا یہاں کے عباسی حکمرانوں کے طرز رہائش اور رعایہ پروری انصاف و عدل کے باعث دنیا بھر میں نواب اف بہاولپور کی شان کو سمجھا اور دیکھا جاتا ہے عظیم شہنشاہ نواب اف بہاولپور سر صادق محمد خان خامس عباسی کی برسی گزشتہ روز ملک بھر میں منائی گئی نواب اب بہاولپور کے بارے میں تو مختلف لوگوں نے مختلف مضامین تحریر کیے مگر اج ہم نواب اف بہاولپور کی ان عظیم بڑی جائیدادوں اور محلات کے بارے میں اپ کو بتائیں گے جو دنیا بھر کے مختلف بڑے ممالک میں اج بھی ان کی شاندار ماضی کی گواہ ہیں نواب سر صادق محمد خان عباسی باقاعدگی سے کچھ عرصہ تعطیلات برطانیہ میں گزارا کرتے تھے اور وہاں پر انہوں نے اپنی شایان شان رہائش کے لیے سرے کے علاقے میں اڈین اور اس کے اس پاس کے جنگلات خریدے اور وہاں پر سلیحام ہاؤس بنایا جہاں وہ چھٹیاں گزارا کرتے تھے نواب آف بہاولپور، سر ...