اوچشریف ۔تاریخی و روحانی مرکز
اُچ شریف: ایک تاریخی اور روحانی مرکز۔رجبی کے موقع پر خاندان بخاریہ کے سجادہ نشین نے ہزاروں افراد کو نوادرات کی زیارت کرائی تحریر شیخ عزیز الرحمن اُوچ شریف ضلع بہاولپور، کا ایک انتہائی قدیم اور روحانی مقام ہے، جسے “مدینۃ الاولیاء” یعنی اولیاء کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شہر بہاولپور سے تقریباً 73 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے اور پانچ دریاؤں کے سنگم ہیڈ پنجند کے قریب آباد ہے قدیم تاریخ اُوچ شریف کی تاریخ دو ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق مختلف نام رکھے گئے، جیسے ہودچ، ہوچ، دیوگڑھ اور پھر اُوچ۔ مختلف دور میں یہ اہم تجارتی، سیاسی اور ثقافتی مرکز رہا۔ اس خطے میں اسلام کی تعلیمات کا آغاز 980ء کے لگ بھگ ہوا جب مولانا صفی الدین غاذروئی نے اسلامی درسگاہ قائم کی۔ مغل، غزنوی اور دہلی سلطنت کے حکمرانی ادوار میں یہ شہر علمی و روحانی مرکز رہا۔ اُوچ شریف اور اولیائے کرام۔لازم اور ملزوم عمل ہے اُوچ شریف صوفی ازم اور روحانیت کا اہم مرکز رہا ہے۔ یہاں ہزاروں اولیاء کرام نے اسلام کی خدمت کی اور روحانی رہبری عطا کی۔مشہور صوفی بزرگ 1. سی...